قرآن کریم اور نبی اکرم ؐکی ذات اقدس کی حرمت پر مسلمانوں کا جذباتی ہونا لازم ہے، مفتی تقی عثمانی
کراچی(خصوصی رپورٹ)مولانامفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ قرآن کریم اور نبی کریمؐ کی ذات اقدس کی حرمت کے بارے میں مسلمانوں کا جذباتی ہونا لازم ہے۔ اگرچہ تحمل، بردباری اور حکمت اچھی صفات ہیں مگر قرآن کریم کی بے حرمتی پر اس نوجوان نے جو فرض کفایہ ادا کیا اس پر اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمتوں کا سایہ فرمائے۔ کاش اس کے ساتھ میں بھی ہوتا اوراپنا بڑھاپا اس نوجوان پر قربان کر دیتا۔
مفتی تقی عثمانی