سپریم کورٹ،جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی منتقل کرنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ،جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی منتقل کرنے سے متعلق درخواست سماعت ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی منتقل کرنے سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کو سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور نے چیلنج کرتے ہوئے کیس دوبارہ کراچی منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔سپریم کورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست پر سماعت 26 نومبر کو ہو گی۔ جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس

مزید : صفحہ اول