سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بناکر پارٹی آئین جاری کریں،الیکشن کمیشن

  سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بناکر پارٹی آئین جاری کریں،الیکشن کمیشن

  



اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بنائیں،سیاسی جماعتیں ویب سائٹس پر پارٹی آئین جاری کریں۔  الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بنائیں،سیاسی جماعتیں ویب سائٹس پر پارٹی آئین جاری کریں۔مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ویب سائٹ پر پارٹی عہدیداروں کی تفصیلات جاری کریں،سیاسی جماعتیں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کی مکمل تفصیلات جاری کریں،الیکشن کمیشن نے تمام 125 سیاسی جماعتوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ اول