پنجاب میں بڑی سیاسی و انتظامی تبدیلی کی تیاریاں،وزیر اعظم عمران خان نے مشاورت بھی شروع کر دی

  پنجاب میں بڑی سیاسی و انتظامی تبدیلی کی تیاریاں،وزیر اعظم عمران خان نے ...

  



لاہور(جاوید اقبال) پنجاب میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے حکومت نے سر جوڑ لئے ہیں۔ ذمہ دارحکومتی ذرائع کا کہنا ہے پنجاب میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے اپنے سیاسی و غیر سیاسی مشیروں سے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے دو اعلی عہدوں پر تبدیلی کا اشارہ دیدیا گیا ہے اس کیلئے وزیراعظم عمران خان کے دو قریبی بیرون ملک سے آئے دوست بھی خاصے متحرک ہیں۔ پنجاب میں دو اہم عہدے تبدیل ہوتے ہی کابینہ میں بھی 50 فیصد سے زائد تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے دسمبر کے آخر یا جنوری میں یہ تبدیلیاں متوقع ہیں،ذرائع کا کہنا ہے پنجاب میں پی ٹی آئی کی اہم اتحادی جماعت (ق) لیگ کی قیادت کو بھی اس تبدیلی کیلئے اعتماد میں لیا جائیگا۔پی ٹی آئی پنجاب میں گروپ بندی سے بچنے کیلئے پنجاب کا اہم عہدہ مسلم لیگ (ق) لیگ کے سپرد کر سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے اس تبدیلی باز گشت پورے پنجاب کے پی ٹی آئی کے گروپوں میں سنائی دے رہی ہے اور انہوں نے اس سے بھرپور طریقے سے مستفید ہونے کیلئے بھاگ دوڑ بھی شروع کردی ہے،ذرائع کا کہنا ہے پنجاب میں عبدالعلیم خان،میاں اسلم اقبال اور  میاں محمود الرشید وزیراعظم کیساتھ رابطوں میں ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق) بھی پیش پیش ہے۔

پنجاب تبدیلی 

مزید : صفحہ اول