بھارت سفارتکاروں کو دورہ مقبوضہ کشمیر کی اجازت دے، امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین

  بھارت سفارتکاروں کو دورہ مقبوضہ کشمیر کی اجازت دے، امریکی رکن کانگریس بریڈ ...

  



واشنگٹن(آئی این پی)امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے کہا ہے وہ کیا وجوہات ہیں بھارتی حکومت نے امریکی سفارتکاروں کو دورہ کشمیر کی اجازت نہیں دی،میری درخواست ہے اس معاملہ پر محکمہ خارجہ اور کشمیر سے متعلق ڈائریکٹر آف انٹیلی جنس آفس ایک جامع بریفنگ دے۔تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس بریڈشرمین نے امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ جنوبی و وسط ایشیائی امور ایلس ویلز کے نام مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیا 5اگست 2019کے بعد سے امریکی سفارت کاروں کوکشمیر جانے کا موقع ملا ہے؟ 5اگست کے بعد امریکہ نے کتنی مرتبہ سرکاری طور پر امریکی سفارت کاروں کے کشمیر کے دورہ کی درخواست کی، وہ کیا وجوہات ہیں کہ بھارتی حکومت نے امریکی سفارت کاروں کو دورہ کشمیر کی اجازت نہیں دی۔بریڈشرمین کا کہنا تھا کہ اکتوبرمیں بھارتی حکومت نے یورپی یونین کے ممبران پارلیمنٹ کو کشمیر کا دورہ کرنے کے لئے منتخب کیا، بھارتی حکومت کو امریکی سفارتکاروں کو کشمیر جانے کی اجازت دینی چاہیے جب کہ 22 اگست 2019 کے اجلاس میں ذیلی کمیٹی کے ممبران کی جانب سے محکمہ خارجہ اورکشمیرسے متعلق ڈائریکٹر آف انٹیلی جنس آفس سے بھی بریفنگ کی درخواست کی گئی تھی۔بریڈشرمین نے خط میں کہا کہ میری درخواست ہے کہ اس معاملہ پر محکمہ خارجہ اور کشمیر سے متعلق ڈائریکٹر آف انٹیلی جنس آفس ایک جامع بریفنگ دے۔

امریکی رکن کانگریس

مزید : صفحہ اول