ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 42 پاکستانی ملک بدر، اسلام آباد سیل منتقل

ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 42 پاکستانی ملک بدر، اسلام آباد سیل منتقل

  



اسلام آباد(آئی این پی) ترک حکام نے ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 42 پاکستانیوں کو پکڑ کر ملک بدر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 42 پاکستانی ملک بدر کر دیے گئے ہیں، پاکستانیوں کو ترک ایئر لائن ٹی کے 710 سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ ملک بدر کیے جانے والے پاکستانی ملازمتوں کی تلاش میں غیر قانونی طور پر ترکی گئے تھے، پکڑ میں آنے کے بعد انھیں اسلام آباد پہنچا کر سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترکی

مزید : صفحہ آخر