پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی

پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (آئی این پی) پاکستان کی پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی تیسری برسی (آج)اتوار کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔مریم مختار شہید24 نومبر 2015 کو پاک فضائیہ کے ایف سیون تربیتی طیارے پر معمول کی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب فنی خرابی کے باعث جہاز تباہ ہونے کے نتیجہ میں آبادی کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئی تھیں۔ مریم مختار 18مئی 1992 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے انٹر میڈیٹ کا امتحان آرمی پبلک سکول وکالج منیر کینٹ کراچی سے پاس کیا وہ فٹبال کی بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ نیشنل وومن فٹ بال چیمپین شپ میں بلوچستان یونائیٹڈ کے لیے بھی کھیل چکی ہیں۔مریم مختار نے2014 میں پاکستان ائر فورس میں گریجویٹ کے طور پر شمولیت کی۔ان کا تعلق پی اے ایف کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس سے تھا جس میں 6دیگر خواتین بھی شریک تھیں۔انہوں نے فلاحی و خیراتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ ایک ایسے تعلیمی ادارے کی بھی معاونت کر رہی تھیں جہاں ایسے غریب و نادار بچوں کو داخل کیا گیا جو فیسیں ادا کرنے کے قابل نہ تھے۔

مریم مختار

مزید :

صفحہ آخر -