طلال چودھری کی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست 28 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

  طلال چودھری کی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست 28 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 28 نومبر کو سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے رہنما طلال چودھری کی توہین عدالت کیس میں سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 28 نومبر کو سماعت کرے گا،بنچ میں جسٹس عمر عطابندیال،جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں،جسٹس منیب اختر بھی 5 رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہیں،واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چودھری کو سزاسنائی تھی۔

طلال چودھری

مزید : صفحہ آخر