پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کل آصف زرداری سے پمز ہسپتال میں ملاقات کریگی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کل 25 نومبربروز پیر سابق صدراور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے پمز ہسپتال میں ملاقات کریگی۔پیپلز پارٹی پنجاب کے وفد کی قیادت قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور احمد کریں گے۔وفد میں چودھری اسلم گل، حسن مرتضی اور ملک عثمان شامل ہونگے۔پیپلز پارٹی کا وفد لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے تحت یہ ملاقات کرے گا۔پیپلز پارٹی پنجاب کا وفد اس موقع پر سابق صدر مملکت آصف زرداری کی عیادت کرے گا، جبکہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
پی پی ملاقات