فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تجارتی وفد مدینہ منورہ پہنچ گیا

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تجارتی وفد مدینہ منورہ پہنچ گیا

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تجارتی وفد صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد رانا سکندر اعظم خان چیئرمین حج وعمرہ کمیٹی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد حافظ شفیق کاشف کی قیادت میں مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے مدینہ منورہ کے پرنس محمد ائرپورٹ پر سعودی البرکہ گروپ آف کمپنیز کے رہنماؤں عبدالعزز سالم حافظ قاسم روف و دیگر نے استقبال کیا ایک ہفت روزہ دورے میں وفد سعادت عمرہ کیساتھ ساتھ مدینہ منورہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مکہ مکرمہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مکہ میوزیم مدینہ میوزیم بھی جائے گا سعودی البرکہ مدینہ منورہ جبکہ فواد محمد امین کاتب فیملی مکہ مکرمہ میں وفد کے اعزاز میں عشائیہ دے گی وفد سعودی عرب کے ممتاز علماء اکرام مشائخ عظام اور مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرے اور مختلف تجارتی مراکز کا دورہ کرے گا علاوہ ازیں دونوں ممالک کے تجارتی وفود اور دو طرفہ تجارت کے فروغ اور مواقع کا جائزہ بھی لے گا مدینہ منورہ ائرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا سکندر اعظم خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نہ صرف برادر اسلامی ملک ہیں بلکہ اسلامی اور فطری اتحادی ہیں سعودی عرب نے ہر کڑے وقت سب سے پہلے پاکستان کی سرپرستی اور امداد کی ہے دونوں ممالک کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر مثالی تعلقات اس بات کا غماز ہیں مستقبل میں بھی سعودی عرب کے تعلقات اور تعاون مزید بڑھے گا نائب صدر بلال وحید شیخ نے کہا کہ سعودی عرب جس تیزی سے ترقی کر رہا ہے یہ پوری امت مسلمہ کے لیے خوش آیند ہے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہر مسلمان کے لیے باعث فخر و شرف اور اسلام تعلیمات کے مرکز ہیں چیئرمین حج عمرہ کمیٹی حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ سعودی قیادت کے ویزن 2030 بدولت حج وعمرہ زائرین کو جو سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ عالمی معیار کے ساتھ ساتھ حسن انتظام اور کارکردگی کے لحاظ سے بھی لائقِ تحسین ہیں اور مکہ مکرمہ ائر پورٹ کی تعمیر الیکٹرانک ویزا پالیسی و دیگر خدمات کے اضافے سے استفادہ کر کے حج وعمرہ زائرین کے مسائل ختم کئے جا سکتے ہیں اس وفد میں 37 افراد شامل ہیں۔

مدینہ منورہ

مزید : صفحہ آخر