عمران خان کا نواز شریف کی صحت پر تبصرہ انکا حوصلہ بڑھانا، فیصل جاوید

عمران خان کا نواز شریف کی صحت پر تبصرہ انکا حوصلہ بڑھانا، فیصل جاوید

  



اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنماسینٹر فیصل جاوید نے کہاہے عمران خان میاں صاحب کا حوصلہ بڑھا رہے تھے۔کسی بھی مریض کو اگر آپ کہیں گے تم بہت بہتر لگ رہے ہو تو اسکا حوصلہ بلند ہوتا ہے، میاں صاحب کی صحت بہت بہتر لگ رہی تھی،لگتا ہے وہ تیزی روبصحت ہیں،انشااللہ وہ مقررہ وقت کے اندرمکمل صحت یاب ہوکرملک واپس آئیں گے۔ہفتے کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہاکہ عمران خان میاں صاحب کا حوصلہ بڑھا رہے تھے،کسی بھی مریض کو اگر آپ کہیں گے تم بہت بہتر لگ رہے ہو تو اسکا حوصلہ بلند ہوتا ہے۔اس تکنیک سے مریض کونفسیاتی طور پر فائدہ ہوتا ہے۔صحت میں بہتری کی وجہ ماحول کا بدلنا بھی ہے،میاں صاحب کو اس بات کا علم ہونا کہ وہ اب جا رہے ہیں بہتر جگہ پر علاج کرانے کے لئے تو انہیں اس کا نفسیاتی طور پر کافی فائدہ حاصل ہوا ہوگا۔

فیصل جاوید

مزید : صفحہ آخر