امریکی الزامات پر دھیان نہیں دینا چاہیے

امریکی الزامات پر دھیان نہیں دینا چاہیے

  



مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے سی پیک کی تکمیل بروقت ہونی چاہئے یہ منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کا ضامن ہے، اس کی تکمیل میں تاخیر کا مطلب پاکستان کی ترقی کو روکنا ہو گا، امریکہ اور بھارت کو اس منصوبے پر شروع دن سے تکلیف اور پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، ان کے الزامات کی طرف دھیان نہیں دینا چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔ وزیر اعظم قوم کو بتا ئیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے جانے کے بعد سی پیک پر کیا پیش رفت ہوئی، نواز شریف نے تمام تر مخالفتوں کے باوجود منصوبے کی نہ صرف بنیاد رکھی بلکہ اس کو تکمیل کے قریب تر بھی کردیا مگر موجودہ حکومت نے جیسے دوسرے منصوبوں کا خانہ خراب کیا اس منصوبے کے کام میں بھی کمی کرکے منصوبے کو بھی سستی کی نذر کیا۔

دانیال عزیز

مزید : صفحہ آخر