پاکستان کیلئے سی پیک کی بروقت تکمیل ضروری

  پاکستان کیلئے سی پیک کی بروقت تکمیل ضروری

  



جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے امریکہ بھارت اور اسرائیلی گٹھ جوڑ پاکستان کیخلاف رہا اور آج بھی ہے، سی پیک پر امریکی الزامات کو ہم مسترد کرتے ہیں، سی پیک کی تکمیل کو بروقت یقینی بنایا جائے،اس کی تکمیل سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہو ا ہے امریکہ بھارت کی زبان بولتا ہے،امریکہ سمجھتا ہے سی پیک بن گیا تو پاکستان خوشحال ہو جائے گا،پاکستان کی ترقی امریکہ اور بھارت کوایک آنکھ نہیں بھاتی، حکو مت کو اس اہم منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل استعمال کرنے کی ضرورت ہے،ہم یہ بھی سمجھتے ہیں وزیر اعظم عمران خان فوری طور پر قوم کو اس بات سے آگاہ کریں،جب منصوبہ تکمیل کا سفر مکمل کرنے کے قریب ہے تواس وقت امریکہ منصوبے پر الزامات کیوں لگا رہا ہے اس کی تہہ تک پہنچنا ہو گا۔

لیاقت بلوچ

مزید : صفحہ آخر