وزیراعظم قوم کو سی پیک پر اعتماد میں لیں

  وزیراعظم قوم کو سی پیک پر اعتماد میں لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے ہم وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں وہ قوم کو سی پیک منصوبہ پر ٹی وی پر آکر بتا ئیں اس منصوبے کی تکمیل کہاں تک پہنچی ہے اور میں کیا رکاوٹیں ہیں اور امریکہ اس منصوبے کی تکمیل کی راہ میں کیوں روڑے اٹکا رہا ہے۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جب سے وزیراعظم ٹرمپ سے ملکر آئے ہیں تواس کے بعد سے امریکہ پاکستا ن پر نت نئے الزامات لگاتا نظر آرہاہے۔ مقبوضہ کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کروانے میں امریکہ بھارت کے پیش پیش تھا،اب وہ سی پیک پر الزامات لگانا شروع ہو گیا ہے، امریکہ کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،اسلئے اس کی باتوں میں نہ آ جائے، اس کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ہم اس ایشو پر حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔
غلام بلور

مزید :

صفحہ آخر -