کوئی کچھ بھی کہے حکومت سی پیک کی تکمیل کیلئے پرعزم

  کوئی کچھ بھی کہے حکومت سی پیک کی تکمیل کیلئے پرعزم

  



حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے سی پیک منصوبہ پاکستانی کی معاشی ترقی کی شہ رگ ہے،حکومت اس منصوبے کی تکمیل میں ایک منٹ کی تاخیر بھی برداشت نہیں کرے گی،کوئی بھی اس منصوبے کے حوالے سے کچھ بھی کہتا رہے حکومت کسی بھی بات کو خاطر میں نہیں لائے گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا اس منصوبے پر دن رات کام جاری ہے،وزیراعظم اس حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی لیتے رہتے ہیں، حکومت منصوبے کو ہر قیمت پر وقت پر مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ آخر