پی ٹی آئی حکومت سی پیک پر خاموشی توڑے

  پی ٹی آئی حکومت سی پیک پر خاموشی توڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے یہ ضروری ہے حکومت سی پیک جیسے پاکستان کے ایک اہم منصوبہ کی تکمیل کے حوالے سے قوم کو اور پارلیمنٹ کو آگاہ کرے،منصوبہ پیپلز پارٹی کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف زرداری نے تمام تر مخالفتوں کے باوجو د شروع کروایا،جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تومنصوبہ پر مکمل خاموشی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہی تھیں،انہوں نے کہا اس خاموشی کے بارے میں قوم کو بتانا ہو گا اس کے پیچھے کیا کہانی ہے، امریکہ کیونکرمنصوبے کو پاکستان کی معاشی ترقی کا دشمن قرار دے رہا ہے حالانکہ یہ منصوبہ تو پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ایک شہ رگ کا مقام رکھتا ہے، حکومت اس کی تکمیل کرے ہم اس اہم قومی نوعیت کے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -