شادی سے انکار پر بہنوئی نے گولی ماری،حرا کے قتل کا معمہ حل،ملزم گرفتار

شادی سے انکار پر بہنوئی نے گولی ماری،حرا کے قتل کا معمہ حل،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس گلبرگ نے 2 روز قبل گلبرگ کے علاقہ میں 24سالہ حرا نامی لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم مقتولہ کے سگے بہنوئی احسن کو ایمن آباد سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل گلبرگ کے علاقہ میں 24 سالہ حرا نامی لڑکی کوفائرنگ کر کے قتل کر نے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو ملزم کی 48 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار ی ٹاسک دیا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان کی زیر نگرانی ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن اسد مظفر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقتولہ حرا کو قتل کرنے والے حرا کے سگے بہنوئی احسن کو ایمن آباد گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم احسن نے انکشاف کیا وہ مقتولہ حرا کو پسند کرتا تھا اور مقتولہ کی رواں ہفتے شادی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔ ملزم احسن نے وقوعہ کی شام حرا کوفون کرکے گھر کے قریبی پارک میں بلایا۔ملزم احسن اور حرا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اورملزم نے پہلے سے تیار منصوبے کے تحت حرا کو سیدھے فائرمارکر قتل کر دیا تھا۔ملزم احسن حرا کو قتل کرنے کے بعد واپس ایمن آباد فرار ہو گیا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے قاتل کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
ملزم گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -