لاہور ائیر پورٹ پر 11پروازیں منسوخ، 4تاخیر کا شکار،مسافر خوار

لاہور ائیر پورٹ پر 11پروازیں منسوخ، 4تاخیر کا شکار،مسافر خوار

  



لاہور(این این آئی) اندرون اور بیرون ملک سے آنے اورجانے والی 11پروازیں منسوخ جبکہ 4تاخیر کا شکار رہیں۔ ریاض سے آنے والی پرواز پی کے 726،ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263،مشہد سے آنے والی پرواز ایچ ایچ 7207 اورمشہد جانے والی پرواز ایچ ایچ 7208،مشہد سے آنے والی پرواز ایچ ایچ 6307 اورمشہد جانے والی پرواز ایچ ایچ 6308،مسقط جانے والی پرواز پی کے 229اور مسقط سے آنے والی پرواز پی کے 230،کراچی سے آنے والی پروز پی کے 312،کراچی جانے والی پرواز پی اے401 جبکہ کراچی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 402منسوخ کر دی گئیں۔دوسری مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کی مشکلات میں کمی نہیں ہو سکی۔علامہ اقبال ایکسپریس ،اکبر ایکسپریس اورقراقرم ایکسپریس 3،3گھنٹے،کراچی ایکسپریس،پاک بزنس ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس  2،2گھنٹے،تیز گام ایکسپریس،ملت ایکسپریس،شاہ حسین ایکسپریس ڈیڑھ، ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ جناح ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

پروازیں 

مزید : صفحہ آخر