سرگودھا،پسند کی شادی نہ ہونے پرنوجوان نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا

  سرگودھا،پسند کی شادی نہ ہونے پرنوجوان نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا

  



سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھا میں شادی سے ایک روز قبل لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، لڑکی والدین کے ساتھ شاپنگ کے لیے بازار آئی تھی کہ ملزم نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق منگوال کی رہائشی 18 سالہ سحرش اہل خانہ کے ساتھ بازار میں شادی کی شاپنگ میں مصروف تھی کہ ملزم مبشر نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کردی، جس سے سحرش جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مبشر، سحرش سے شادی کا خواہش مند تھا، کسی اور جگہ شادی طے ہونے پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

فائرنگ

مزید : صفحہ آخر