ایف بی آر کا خیبرپختونخوا کی 80شوگر ملوں کے آڈٹ کا فیصلہ،ٹیمیں تشکیل

ایف بی آر کا خیبرپختونخوا کی 80شوگر ملوں کے آڈٹ کا فیصلہ،ٹیمیں تشکیل

  



پشاو(آن لائن) ایف بی آر نے ملک بھر کے 80شوگر ملوں کے آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاو ر سمیت خیبر پختونخوا کے شوگر ملوں کے آڈٹ کرنے کی منظوری چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے دیدی، چیئر مین ایف بی آر نے اس مقصدکے لئے آڈٹ ٹیمیں بھی تشکیل دینے کے احکامات دیئے ہیں ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں شوگر ملوں کے آڈٹ آئندہ مہینے سے شروع کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا، پشاور، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں شوگر ملزموجود ہیں، ایف بی آر پشاور کے حکام کے مطابق چینی کی صنعت کا آڈٹ کا مقصد ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور شفافیت کو فرو غ دینا ہے۔ 

ایف بی آر

مزید : صفحہ آخر