موٹاپے کے شکار حامل شخص کی کامیاب سرجری، وزن کم کر دیا گیا

موٹاپے کے شکار حامل شخص کی کامیاب سرجری، وزن کم کر دیا گیا

  



لاہور(این این آئی)لاہور کے نجی ہسپتال میں غیر معمولی وزن کے حامل شخص کا کامیاب سرجری کر کے وزن کم کر دیا گیا،نوابشاہ کے رہائشی محمد طارق کا وزن 600 پاؤنڈ تک پہنچ گیا تھا۔کامیاب آپریشن کے بعد 39سالہ محمد طارق نے چہل قدمی شروع کر دی ہے جبکہ اس سے قبل اس کیلئے چلنا پھرنا ناممکن تھا۔ مریض کو ایمبولینس کے ذریعے سندھ سے لاہور کے نجی ہسپتال لایا گیا تھا۔محمد طارق کا کہنا ہے وہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے وزن کم کرنے کیلئے اس کی کامیاب سرجری کی۔مریض کی سرجری کرنے والے ڈاکٹر معاذ کا گفتگو کرتے ہوئے کہا محمد طارق نے تقریباً تین ماہ قبل مجھ سے رابطہ کیا تھا، اس وقت اس کی حالت بہت خراب تھی، وزن میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے اس کا چلنا پھرنا بھی محال تھا۔

وزن کم

مزید : صفحہ آخر