افغانستان یونیسکو کا رکن بن گیا 

افغانستان یونیسکو کا رکن بن گیا 

  



 کابل(آن لائن) افغانستان یونسیکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن بن گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بارہ نومبر کو پیرس میں شروع ہونے والے یونیسکو کی جنرل کانفرنس کے چالیسویں اجلاس میں رکن ممالک نے چار سال کے لئے ایگزیکٹو بورڈ کے نئے ممبران کا انتخاب کیا۔ افغانستان بھی رکنیت کے لئے امیدواروں میں سے ایک تھا اور ملک کو یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی قومی ساکھ کو اجاگر کرنے اور اقوام متحدہ جیسے اہم ادارے کی تنظیم میں فیصلہ سازی کی سطح پر ادارے کے کردار کے زمرے میں اس کا انتخاب کابل کی ا یک بڑی کامیابی ہے۔  

افغانستان

مزید : صفحہ آخر