امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سے استفادہ کر سکتی ہیں:علی جہانیگر صدیقی

  امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سے استفادہ کر سکتی ہیں:علی جہانیگر صدیقی

  



واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ، امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سے استفادہ کر سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز واشنگٹن ڈی سی میں امریکا اور پاکستان کے مابین مشترکہ سلامتی مفادات میں تعلقات کے موضوع پر تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں پاکستانی سفارتکار علی جہانگیر صدیقی بھی شریک ہوئے۔پروگرام میں توانائی اور زراعت جیسے شعبوں میں معاشی شراکت سمیت پاکستان میں سیاحت کے شعبہ میں ہونے والی پیشرفت اور ممکنہ امکانات کی نشاندہی کی گئی۔تقریب میں سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہداری کھولنے کے بارے میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی جہانگیر صدیقی کا کہنا تھا کہ متعدد امریکی کمپنیاں یورپ اور ایشیا میں اپنی مسابقتی کمپنیوں کے خلاف پاکستان میں موجود مواقع سے محروم ہیں۔ جنرل الیکٹرک کی طرح دیگر امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سے استفادہ کر سکتی ہیں۔

علی جہانگیر صدیقی

مزید : صفحہ آخر