ریٹیلرز کیلئے آٹو میٹڈ پوائنٹ آف سیلز آئندہ ماہ لانچ کرینگے، شبر زیدی
اسلام آباد(آئی این پی) ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ بڑے ریٹیلرز کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ سسٹم کے ساتھ ضم ہوجائیں، یہ بڑے ریٹیلرز کے لیے فائدہ مند ہوگا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر بڑے ریٹیلرز کے لیے آٹو میٹڈ پوائنٹ آف سیلز آئندہ ماہ لانچ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بڑے ریٹیلرز کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ سسٹم کے ساتھ ضم ہوجائیں، یہ بڑے ریٹیلرز کے لیے فائدہ مند ہوگا۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقدام سے ایف بی آر سے پرسنل انٹر ایکشن کم سے کم ہوجائے گی۔
شبر زیدی