آصف زرداری کے علاج کیلئے خصوصی میڈیکل رپورٹ بنایا جائے، راجہ پرویز اشرف

آصف زرداری کے علاج کیلئے خصوصی میڈیکل رپورٹ بنایا جائے، راجہ پرویز اشرف

  



لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے علاج کے لئے خصوصی میڈیکل رپورٹ بنایا جائے جس میں ان کے ذاتی معالج کو بھی شامل کیا جائے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جنگی قیدیوں کو بھی علاج کی بہترین سہولیات دی جاتی ہے، آصف زرداری کے ٹیسٹوں کی رپورٹس ان کے اہل خانہ سے شیئر کی جائیں،بیمار کی بیماری کو چھپا کر رکھنا غلط بات ہے۔ بلاو  ل بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے والد کی رپورٹس انہیں فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جس طرح کی باتیں کرتے ہیں انہیں کم از کم اپنے منصب کا خیال رکھنا چاہیے۔

راجہ پرویز اشرف

مزید : صفحہ آخر