وزیراعلیٰ پنجاب کا شہید پائلٹ  مریم مختیار کی چوتھی برسی پر پیغام

 وزیراعلیٰ پنجاب کا شہید پائلٹ  مریم مختیار کی چوتھی برسی پر پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے شہید پائلٹ مریم مختیار کی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید پائلٹ مریم مختیار کی حب الوطنی،بہادری،حوصلہ اور ثابت قدمی پوری قوم کیلئے ایک مثال ہے، فلائنگ آفیسر شہیدمریم مختیار بلند حوصلے اور خداداد صلاحیتوں کی مالک تھیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کی قابل فخر بیٹی شہید مریم مختیار پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔قوم کے دلوں میں یہ بہادر بیٹی ہمیشہ زندہ رہے گی۔
 وزیراعلیٰ پنجاب/پیغام

مزید :

صفحہ آخر -