لاہور، گوجرانوالہ کا شمار آلودہ ترین شہروں میں ہونے کیخلاف درخواست دائر

لاہور، گوجرانوالہ کا شمار آلودہ ترین شہروں میں ہونے کیخلاف درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ میں لاہور اور گوجرانوالہ کا شمار آلودہ ترین شہروں میں ہونے کے خلاف درخواست دائرکردی گئی۔یہ آئینی درخواست شیرازذکارء ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں محکمہ ماحولیات اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہو رہے ہیں، عدالتی حکم کے باوجود محکمہ ماحولیات نے سموگ کے تدارک کے لئے اقدامات نہیں کئے، شہر کے رہائشی علاقوں میں انڈسٹریل یونٹ قائم ہیں جو سموگ کا باعث ہیں، شہر کے رہائشی علاقوں میں قائم انڈسٹریل یونٹس کو منتقل کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا جائے۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ آخر