غداری کیس،پرویز مشرف کافیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

غداری کیس،پرویز مشرف کافیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

  



لاہور(نامہ نگار)سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی طرف سے غداری کیس کافیصلہ محفوظ کرنے کے خلاف لاہورہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست گزار کی جانب سے وفاقی حکومت، وزارت قانون و انصاف، ایف آئی اے اور خصوصی عدالت کے رجسٹرار کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ خصوصی عدالت نے 19نومبر کو موقف سنے بغیر غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا،درخواست گزاربیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج ہے،بیماری کی وجہ سے خصوصی عدالت میں اپنا موقف پیش نہیں کرسکا، عدالت سے استدعاہے کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے اورسپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کو دوبارہ سماعت کے لئے شروع کرنے کاحکم دیاجائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ غداری کیس کی سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کے تعین کے لئے غیر جانبدار میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دینے کا حکم دیاجائے۔

پرویز مشرف

مزید : صفحہ آخر