عدلیہ مخالف تقاریر، وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

عدلیہ مخالف تقاریر، وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ میں مبینہ طورپرعدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے،یہ درخواست محمد فیضان نصیر چوہان اور طاہر مقصود بٹ ایڈووکیٹس کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست گزار وکلاء کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے عدلیہ کی کارکردگی پر تنقید کی، وزیراعظم نے تقریر کے ذریعے عدالتوں میں زیر سماعت اپوزیشن کے خلاف مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، اعلیٰ عدلیہ کے ججوں اور ان کے فیصلے پر تنقید کرنا توہین عدالت زمرے میں آتا ہے، سپریم کورٹ نے 2013 ء میں عمران خان کو عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا، عدلیہ مخالف بیان دینے پر سپریم کورٹ نے طلال چودھری اور نہال ہاشمی سمیت دیگر سیاست دانوں کو سزائیں بھی دی تھیں، عدلیہ مخالف بیان دینے پر  وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے وضاحت طلب کی جائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دے کران کے خلاف توہین کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

توہین عدالت

مزید : صفحہ آخر