عالمی ثالثی عدالت،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے چینی کمپنی کیخلاف ہرجانہ کیس جیت لیا

عالمی ثالثی عدالت،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے چینی کمپنی کیخلاف ہرجانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے عالمی ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی سے کیس جیت لیا، عدالت کے مطابق زونرجی کمپنی مقررہ مدت میں شمسی توانائی منصوبے کو فعال کرنے کی پابند تھی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کمپنی پر ہرجانہ درست ہے۔ مذکورہ کمپنی پرعائدکیا گیا ہرجانہ قانونی اور قابل عمل ہے۔ عدالت نے زونرجی کمپنی کے سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کے دعوے مسترد کر دیئے۔ واضح رہے کہ زونر جی کمپنی نے منصوبے میں تاخیر پر ہرجانے کو عالمی عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔پاورڈویڑن  کے علامیہ کے مطابق چینی کمپنی زونرجی سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے کیے گئے جرمانے کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں گئی،تنازع زونرجی کمپنی کی3 ذیلی کمپنیوں کیطرف سے300میگاواٹ سولر پاورمنصوبوں کوچلانے میں تاخیرسے پیداہوا،ونرجی کی ذیلی کمپنیوں نے سی پی پی اے کے ساتھ جون 2015 میں انرجی پرچیز معاہدے کیے تھے،مقررہ وقت پر بجلی فراہم نہ کرنے پر سی پی پی اے نے ان کمپنیوں کو جرمانے کیے،جرمانوں کے خلاف متعلقہ کمپنیاں رواں سال کے شروع میں عالمی ثالثی عدالت لندن میں چلی گئیں،عالمی ثالثی عدالت لندن نے آخری سماعت میں سی پی پی اے کیطرف سے جرمانوں کو درست قرار دیا،عدالت نے متعلقہ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کو انرجی پرچیز معاہدے کے مطابق لازم قراردیا۔
جرمانے،کیس

مزید :

صفحہ آخر -