دیر بالا،دریائے پنجگوڑہ میں گاڑی گرنے سے 6افراد ڈوب کر جاں بحق، 2زخمی

دیر بالا،دریائے پنجگوڑہ میں گاڑی گرنے سے 6افراد ڈوب کر جاں بحق، 2زخمی

  



دیر بالا(نمائندہ پاکستان/ مانیٹرنگ ڈیسک) دیر بالا،بریگوٹ کو ہستان میں گاڑی کو حادثہ 6افراد جاں بحق،2زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کی مطابق فیلڈر گاڑی راستے کی خرابی کی وجہ سے بریکوٹ کے مقام پردریائے پنجکوڑہ میں جاگری۔جس کے نتیجے میں ڈرائیورمرتضیٰ ولد طور لعلی سمیت چھ افر نور اسلام ولدیت علی رحمان،مرتضٰی ولدیت تور لعلی سکنہ باڈا،فاروق ولدیت گل فقیر سکنہ باڈا،عثماولدیت اسلام سکنہ بریکوٹ،اقبال ولدیت اکبر سکنہ باڈا،فرہاد ولدیت رقیب سکنہ باڈا موقع پر جان بحق ہو گئے۔مقامی افراد نے لاشوں اور گاڑی کو اپنے مدد آپ کی تحت دریا سے نکالا،۔پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد گالوم کوہستان سے کلکوٹ کی طرف جارہے تھے کہ ان کی گاڑی دریائے پنجکوڑہ ریا میں گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کاکہناہے کہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ لاشوں کو اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گاڑی حادثہ

مزید : صفحہ آخر