مسافر گاڑیوں میں سواریوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار، اسلحہ،مسروقہ اشیاء برآمد

  مسافر گاڑیوں میں سواریوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار، اسلحہ،مسروقہ اشیاء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پرائیویٹ ٹیکسی گاڑیوں میں سواریوں کو لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان تھانہ چمکنی کی حدود میں پرائیویٹ ٹیکسی گاڑی میں مسافروں پر اسلحہ تان کر لوٹنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مسافروں کو لوٹنے کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان کی نشاندھی پر ان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد پستول، موٹر کار اور چھینے گئے 36 ہزار روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی نور اسلام ولد صدبر خان ساکن شیخ محمدی اور مدعی زاہد گل ولد محمد ریاض سکنہ گھڑی قمر دین نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ ٹیکسی گاڑی میں سوار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ان سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جن کی رپورٹس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے دونوں واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رورل کیپٹن (ر) علی بن طارق کی سربراہی میں اے ایس پی چمکنی خان زیب اور ایس ایچ او چمکنی واجد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیااے ایس پی خان زیب کی نگرانی میں ایس ایچ او واجد خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ پیر زکوڑی پل اور جی ٹی روڈ پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کوتعینات کر کے ملزمان کی تلاش شروع کی جس کے دوران وارداتوں میں ملوث گروہ کے مرکزی ملزم سمیت چار ملزمان حمید الرحمان ولد سید الرحمان، شیر نواز ولد شیر نواب، غلام رسول ولد سید رسول اور نثار ولد عصمت کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران ٹیکسی گاڑیوں میں سواریوں کو لوٹنے کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندھی پر ان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو عدد پستول، موٹر کار اور چھینے گئے 36 ہزار روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے مختلف زاویوں پر مزید تفتیش جاری ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -