سندھ میں زیر زمین گیس،تیل کے نئے وسیع ذخائر دریافت

  سندھ میں زیر زمین گیس،تیل کے نئے وسیع ذخائر دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کیلئے اچھی خبر، سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، سندھ سے ملنے والی گیس کو شیل اور ٹائٹ کا نام دیا گیا۔ پہاڑوں کی تہہ میں چھپی شیل اور ٹائٹ گیس کی تلاش کیلئے پہلے مرحلے میں او جی ڈی سی ایل سندھ میں کھدائی کرے گی۔ حکومت نے ایک ماہ کے اندر پالیسی بنا کر باقاعدہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پیٹرولیم کمیٹی کے اجلاس میں حکام نے بتایا ملک میں شیل گیس کے 95 ٹریلین اور شیل تیل کے 14 بلین متوقع ذخائر موجود ہیں۔ اراکین کمیٹی کا کہنا تھا معدنی ذخائر جن علاقوں سے دریافت ہوں،پہلے اس کے وسائل وہاں کی مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔
گیس تیل ذخائر

مزید :

صفحہ اول -