مسلمان حکومتیں قرآن پاک کی بیحرمتی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں، مفتی تقی عثمانی

  مسلمان حکومتیں قرآن پاک کی بیحرمتی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں، مفتی ...

  



کراچی (آن لائن) ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے مسلمان حکومتوں سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے اور نوجوان الیاس کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کیساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے کہ اس کی بے حرمتی کیلئے باقاعدہ تقریب منائی جارہی ہے۔انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان الیاس کو سراہتے ہوئے کہا کہ آفرین ہے اس جوان پر جس نے اس کمینگی کا منہ توڑ جواب دیا، افسوس ہے کہ نہ میڈیا نے اسے اہمیت دی نہ ترکی کے سوا کسی مسلم ملک نے۔مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اس اسلام دشمن اور ذلیل اقدام کی خبر پھیلنے میں بھی دیر لگی، مسلمان حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اس کیخلاف عالمی سطح پر قدم اٹھائیں اور اس نوجوان کو رہا کرائیں جس نے مسلمانوں کے دل جیتے ہیں۔

مفتی تقی عثمانی

مزید : صفحہ اول