ناروے میں محافظِ قرآن عمرالیاس مسلمانوں کا ہیرو بن گیا

  ناروے میں محافظِ قرآن عمرالیاس مسلمانوں کا ہیرو بن گیا

  



برسلز(آئی این پی)ناروے میں اسلام مخالف ریلی کے دوران قرآن کریم کی توہین سے روکنے والامحافظِ قرآن عمرالیاس مسلمانوں کا ہیرو بن گیا۔تفصیلات کے مطابق ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کی جانب سے قرآن کریم کی بیحرمتی سے روکنے والے مسلم نو جو ا ن کو گرفتار کرلیا گیا، سوشل میڈیا پر الیاس کی رہائی کیلئے مہم زور پکڑ گئی۔الیاس نے مجمع میں جب ریلی کے مظاہرین کو للکارا تو پوری دنیا سے پذ یرائی ملی، سوشل میڈیا پر نوجوان ڈیفنڈر آف اسلام کے نام سے ٹرینڈ بن گیا اور صارفین کی جانب سے نوجوان کے اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے، اس کے علاوہ مسلمانوں کی جانب سے الیاس عمر کی فوری رہائی کامطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔دوسری جانب اس واقعے پر ترکی کی جانب سے بھی شدید مذمت کی گئی ہے،واقعے کے بعد یورپی ممالک میں مسلمانوں نے جگہ جگہ قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

محافظ قرآن

مزید : صفحہ اول