اپوزیشن جماعتیں اپنے مقاصد میں کامیاب ہو چکیں:مولانا اعزاز حقانی

  اپوزیشن جماعتیں اپنے مقاصد میں کامیاب ہو چکیں:مولانا اعزاز حقانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ پاکستان)جے یوآئی کے سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی نے نیشنل پریس کلب بنوں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مقاصد میں کامیاب ہوچکی ہیں جن مقاصد کیلئے اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہوچکی تھیں وہ مقاصد حاصل کرلئے ہیں ہمارے قائد مولانا فضل الرحمن نے بڑے دعوے سیکہہ دیا ہے کہ ہم اسلام آباد کسی مقصد کے حصول کیلئے گئے تھے اوروہ مقصد حاصل کرکے لوٹے ہیں اس موقع پر انجینئر عامر زیب بھی موجود تھے اُنہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حکومت کے خلاف ایکا کیا ہوا ہے موجودہ حکومت عوامی نہیں دھاندلی زدہ حکومت ہے اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتیں ہمیشہ برسرپیکار رہیں گی کشمیر میں مظلوم مسلمان اس وقت جس تکلیف سے گزر رہے ہیں موجودہ حکومت کو احساس ہی نہیں اُنہوں نے کہاکہ ہمارا آزادی ملین مارچ کامیاب ہوچکاہے قائد کے اشارے پر کارکنوں نے دو ہفتوں سے زائد عرصہ اسلام آباد میں گزاراہے آزادی ملین مارچ کے ذریعے ہم نے دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے پلان اے کی طرح پلان بی کو بھی کامیاب کراچکے ہیں اب پلان سی کا وقت آگیا ہے وہ بھی اسی طرح پلان کامیاب کرائیں گے اس سلسلے میں ضلع کی سطح پر اجلا س منعقد کیا جائے گا دھاندلی زدہ حکومت کے خلاف آج پورا پاکستان سٹرکوں پر ہے پتا نہیں لگتا ہے کہ حکومت کسی کے اشارے پر چل رہی ہے غریب عوام رو رہے ہیں ملک میں مہنگائی کی انتہا ہے کرپشن میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہواہے وزیراعظم عمران خان خود استعفیٰ دیں حکومت کا وقت ختم کو جارہا ہے ملک میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ زیادہ ہے جن کے باعث کاروبار ی نظام تباہ ہوچکا ہے,

مزید :

صفحہ اول -