وفاق کی مرضی کے بغیر صوبوں کو ایک  قطرہ اضافی پانی نہیں ملتا،مرتضیٰ وہاب 

وفاق کی مرضی کے بغیر صوبوں کو ایک  قطرہ اضافی پانی نہیں ملتا،مرتضیٰ وہاب 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی مرضی کے بغیر صوبوں کو ایک قطرہ اضافی پانی نہیں ملتا کراچی کو یومیہ گیارہ سو ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے پانی کی قدر کرتے ہوئے اسے زمہ داری سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے وہ ہفتے کو جرمن نشریاتی  اور مقامی این جی او کی جانب سے love Human love Nature کے عنوان سے سمینار کے شرکا سے خطاب کررہے تھے سیمینار  میں وزیراطلاعات و محنت  سعید غنی،سمیت مختلف سماجی، سیاسی و مذہبی  شخصیات کے علاوہ ماحولیاتی ماہرین نے شرکت  کی اور اپنے گراں قدر خیالات کا اظہار کیا مشیر قانون، ساحلی ترقی و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پانی کی کمی سے بہت سے مسائل پیدا  ہوتے ہیں کراچی کو یومیہ 1100 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پانی کو زمہ داری کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے، ہمیں پانی ک اہمیت کا احساس کرنا ہوگا بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف کسی صوبہ کا نہیں سب کا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہمارا ملک بھی کررہا ہے ہمیں اس بڑھتے ہوئے مسئلے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : صفحہ اول