عمران خان کی شکل میں ایک نیا بانی ایم کیو ایم پیدا ہوا ہے:سعید غنی

عمران خان کی شکل میں ایک نیا بانی ایم کیو ایم پیدا ہوا ہے:سعید غنی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کی شکل میں ایک نیا بانی ایم کیوایم پیدا ہوا ہے، وزیراعظم کی باتیں سن کر ان کی کیفیت پر پریشانی ہوتی ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات و محنت سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ایک نیا بانی ایم کیوایم عمران خان کی شکل میں پیدا ہوا ہے۔پی پی رہنما نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا جائز حق ان کو دیا جائے آصف علی ذرداری کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی سندھ پر گرفتار ملزم سے ملاقات کرنے کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے، یوسف ٹھیلے والا کے معاملے پر کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کچھ اور عرصہ رہی تو ڈالر 300 روپے کا ہوجائے گا۔

مزید : صفحہ اول