رستم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی ایک ملزم گرفتار، منشیات بھی برآمد
رستم(نمائندہ پاکستان) رستم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی، ایک ملزم گرفتار منشیات بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی ڈی ایس پی رورل سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ عبدالحکیم خان نے دیگر نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش آمین شاہ ولد شیر زادہ سکنہ گل بہار کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3300 گرام اعلی کوالٹی کے چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ 1077/19 کے تحت مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔