گھروں کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا

گھروں کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقوں میں سرگرم چور کو گرفتار کر لیا، ملزم خوشحال کا تعلق پشاور سے ہے جو نواحی علاقوں میں گھروں کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری کرنے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے ا بتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل ضلع خیبر کے علاقوں میں اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس پر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل فروختگی کے عوض حاصل کئے گئے 60 ہزار روپے نقد بھی برآمد کرلل لئے گئے ییں تفصیلات کے مطابق گلریز احمد ولد پروپز احمد نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ نیو سٹی ہوم ٹاؤن میں اپنے چچا کے گھر بطور مہمان آیا تھا جو اس دوران کسی نامعلوم ملزم نے اس سے موٹر سائیکل چوری کر لی جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل کیپٹن () علی بن طارق نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی خان زیب اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی واجد خان کو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کاٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے دوران تفتیش جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں میں جیل سے رہا ہونے والے افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جس کے دوران گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث اصل ملزم خوشحال ولد قادر سکنہ مدینہ کالونی کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل ضلع خیبر میں اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا جس پر دائرہ تفتیش کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل فروخت کرنے کے عوض حاصل کئے گئے 60 ہزار روپے نقد بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر