اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل  رہبر کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل  رہبر کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل رہبر کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ڈگر میں زیر صدارت صدر محمدکریم بابک ڈسٹرکٹ کورٹ ڈگر میں عزیز خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔جس میں جے یوائی کے صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفور۔رہبر کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سعیدا لرحمان مفکر۔مسلم لیگ ن کے ارشاد عالم خان ایڈوکیٹ۔پیپلز پارٹی کے صدر جوہر علی خان۔پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محبوب ایوب ایڈوکیٹ اور جے یوائی کے ضلعی پریس سیکرٹری عارف اللہ نے شرکت کی۔ہنگامی اجلاس کے بعد کمیٹی کے صدر محمدکریم بابک اور صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفور نے کہا کہ رہبرکمیٹی کے زیر انتظام 25 نومبر کو بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں دن دوبجے ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد کرے گی۔جس میں رہبر کمیٹی میں شامل سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،مہنگائی اسمان سے باتیں کررہی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے کامیاب پلان اے اوربی کے سمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہے۔حکومت پر مخاذ پر ناکام نظر ارہی ہے۔مفتی فضل غفور کے مطابق جن قوتوں نے عمران خان کو سپورٹ کیا تھا۔اب وہ اپنے کئے پر پشیمان ہے۔انہوں نے کارکنوں اور عام لوگوں سے اپیل کہ وہ اس احتجاجی جلسہ میں بھرپور شرکت کرکے موجودہ حکومت سے چھٹکار ا پائے۔