پارا چنار،کوہ سفید پر برف باری سے علاقے کے حسن میں اضافہ
پاراچنار (نمائندہ پاکستان)کوہ سفید پر برف باری سے علاقے کے حسن میں اضافہ ہو چکاہے دوسرے طرف بارشوں کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کے گندم کے کاشت کا سلسلہ جاری ہیں اور پاراچنار آنے والے سیاحوں کے زیڑان،پیواڑ،تری منگل،شلوزان اور سنٹرل کرم کا رخ کر لیا ہیں سیاحوں کے کوہ سفید برف باری کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے نظر آتے ہیں۔کوہ سفید پر برف باری اور علاقے میں بارش کے بعد موسم سر د ہو چکا ہے اور سردی سے بچاؤ کیلئے گرم کوٹ،کمبل،بینان کے علاوہ سوختنی لکڑی کے دام میں اضافے کے سبب عوام کے فریادوں کا سلسلہ جاری ہیں۔