پارا چنار،5سالہ گل سکینہ قتل کیس میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او معطل

پارا چنار،5سالہ گل سکینہ قتل کیس میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او معطل

  



 پاراچنار(نمائندہ پاکستان) ڈی پی او ضلع کرم رحیم شاہ نے کہا ہے کہ پانچ سالہ گل سکینہ قتل کیس میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے اور ڈی آئی جی کوہاٹ نے کیس کی تحقیقات کیلئے انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے  ڈی پی او ضلع کرم رحیم شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے سرحدی علاقے پیواڑ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی پانچ سالہ طالبہ گل سکینہ قتل کیس میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او پاراچنار جمیل کو معطل کردیا گیا ہے اور اس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ان کی درخواست پر آئی جی کوہاٹ نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جس میں ایس پی کوہاٹ اور ڈی ایس پی ٹل بھی شامل ہیں ٹیم پاراچنار پہنچ کر مقامی ٹیم کے ہمراہ قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات کریگی ڈی پی او رحیم شاہ کا کہنا تھا کہ گل سکینہ قتل کیس میں گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد کے ڈی این اے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوا دیئے گئے ہیں اور رزلٹ کا انتظار ہے جس کے بعد اصل مجرم کا پتہ چل جائے گا تاہم دوسرے طریقے سے بھی تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کا عمل جاری رکھے گی تاکہ جلد اس کیس میں ملوث عناصر کا پتہ چل سکے ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ میں گزشتہ ہفتے سرکاری سکول کے پانچ سالہ بچی گل سکینہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا اور پانی میں ڈوبنے سے مرنے کا ڈرامہ رچانے کے پانی کے تالاب میں لاش پھینک دیا تھا تاہم میڈیکل ریپورٹ کے بعد حقائق سامنے آگئے اس واقعے کے خلاف ضلع کرم اور ملک بھر میں سول سوسائیٹی کی جانب سے احتیجاج کا سلسلہ جاری ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر