شہریوں سے موٹر سائیکلیں اور نقدی چھیننے والا4رکنی گروہ گرفتار

شہریوں سے موٹر سائیکلیں اور نقدی چھیننے والا4رکنی گروہ گرفتار

  



مردان (بیورورپورٹ)صدر پولیس نے ایک کاروائی کے دوران شہریوں سے موٹر سائکلیں اور نقدی چھینے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہزاروں روپے اور اسلحہ بر آمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل رنگ روڈ کے قریب ایک شہری کو اسلحے کی نوق پر موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم کردیا تھا جسکا ڈی پی آو سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیا اور ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی اور ایس ایس او عجب دُرانی کو ڈاکوؤ کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا جنہوں نے نو شیر،فواد،ریاض،اور اسد پر مشتمل چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضے سے 65ہزار کی نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر