نامعلوم چور تھانہ  بکوٹ کی حدود سیالکوٹ  سے کیری ڈبہ لے اٌڑے

 نامعلوم چور تھانہ  بکوٹ کی حدود سیالکوٹ  سے کیری ڈبہ لے اٌڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(نامہ نگار)تھانہ بکوٹ کی حدود سیالکوٹ میں نامعلوم چور کیری ڈبہ لے اٌڑے۔ تفصیلات کی مطابق سیالکوٹ  کے رہائشی عقیل احمد کا کیری ڈبہ نمبر lxn 7759ماڈل 2002 نامعلوم چوڑ لے اڑے،اس  سلسلے میں محمد عقیل نے بتایا کہ گذشتہ رات میں اپنا کیری ڈبہ گھر کے قریب گھڑا کر کیا گیا تھا ،صبع جب میں اس جگہ پر آیا تو وہاں کیری ڈبہ موجود نہیں تھا،اس کیری ڈبہ چوری کی اطلاعی رپورٹ میں پولیس چوکی بانڈہ  چمبیالی  تھانہ بکوٹ میں درج کر ا دی ہے،علاقہ کی مکینوں نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی وارداتیں ہوئی ہیں جن میں برمی گلی کے مقام پر ایک کیری ڈبہ جو کہ پٹن کلاں سے جارہا تھا اور اس میں خواتین بھی سوار تھیں سے دن دیہاڑے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے،پٹن کے مقام پر بھی چوری کی واردات کی گئی،تھانہ نواں شہر کی حدود ٹھنڈیانی روڈ کالا پانی پر بھی کیری ڈبہ چوری کیا گیا۔عوام نے  ان ورداتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی وارداتوں سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس  پیدا ہو رہا ہے۔،اس لئے ہم کمشنر ہزارہ ظہیرا سلام،ڈی آئی جی،ڈی پی او سے اپیل کرتے ہیں ان وارداتوں میں ملوث گروہ کا سوراخ لگایا جائے۔اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔