سی پیک پر امریکی تحفظات بلا جواز اور ذاتی انا پر مبنی ہیں:فائق شاہ

سی پیک پر امریکی تحفظات بلا جواز اور ذاتی انا پر مبنی ہیں:فائق شاہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے امریکی معاون وزیر خارجہ کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر امریکی تحفظات بلاجواز اور ذاتی انا پر مبنی ہیں، سی پیک کی جلد تکمیل خطے کی قسمت بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکہ سمیت دیگر ممالک اس کا حصہ بن جائیں تاکہ ترقی کا دروازہ کھلنے سے دُنیا کی غربت ختم کرنے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے افغانستان میں تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ غربت اور انتہا پسندی بھی ختم ہوگی جبکہ بھارت سمیت دیگر ممالک بھی سی پیک سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ چین پاکستان دوستی میں دراڑیں ڈالنے سے امریکہ کو فائدہ نہیں،نقصان ہوگا۔ سی پیک سے روزگار اور ترقی کے مواقع برابر میسر آئیں گے۔ غربت وافلاس کا خاتمہ اور صنعتوں کے قیام سے بیروزگاری اور تجارت بڑھے گی۔ امریکہ مخالفت کی بجائے اس منصوبے کا حصہ بنے تاکہ عالمی وحدت اور امن پیدا ہو اور معاشی ترقی بھی ممکن ہوسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر