چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کا کسان مارکیٹ کا اچانک دورہ
پشاورسٹی رپورٹر) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے ہفتے کے روز اچانک پشاور میں قائم کسان مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں اور دیگر روزمرہ کے اشیائے خوردونوش کی خریدو فروخت کے حوالے سے عوام کو دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے موقع پر موجود ضلعی انتظامیہ کو کسان مارکیٹ میں سبزیوں کے علاوہ دیگر غزائی اجناس کی سرکاری نرخنامے کے مطابق ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کی ہدایت کی۔ سیکرٹری ریلیف محمد عابد مجید، سیکرٹری زراعت محمد اسرار خان، کمشنر پشاور شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو اپنی گفتگو میں چیف سیکرٹری نے کہا کہ مصنوئی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کی روک تھام اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خودساختہ مہنگائی کر کے عوام کی کمر توڑنیوالے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں ضلعی انتظامیہ کو ہدایات کی کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر مارکیٹ اور بازاروں کا دورہ کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر نظر رکھیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے اقدامات کریں۔درین اثناء چیف سیکرٹری نے ریسکیو 1122سٹیشن کا بھی دورہ کر کے وہاں پر فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری ریلیف نے چیف سیکرٹری کو ریسکیو خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نیریسکیو سٹیشن کنٹرول روم میں براہ راست عوامی رابطوں کا جائزہ لیا، اور اسٹیشن میں موجود فائر بریگیڈ،ایمبولنس اور دیگر آلات پر تفصیلی بریفنگ لی۔ چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ پشاور میں ریسکیو 1122 کے کل 12 سٹیشنز قائم ہیں جہان سے لوگوں کو مختلف نوعیت کی خدمات اور سہولیات کہ ہمہ وقت فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ ریسکیو1122 پشاور نے مختلف نوعیت کی کم وبیش 1 لاکھ تیس ہزار ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی ہیں۔ چیف سیکرٹری ریسکیو1122 کی مجموعی کارکردگی کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کا دائرہ صوبے کے تمام اضلاع تک پھیلایا جارہاہے تاکہ صوبے تمام لوگ ان جدید سہولیات اور خدمات سے مستفید ہوں۔