خیبرپختونخوا،بلین ٹری منصوبے میں 47کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

خیبرپختونخوا،بلین ٹری منصوبے میں 47کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) خیبرپختونخوابلین ٹری سونامی منصوبے میں وسیع پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے 2016-17 کی رپورٹ میں 47 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کردی۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چترال میں 267ہیکٹیر پر لاکھوں پودوں میں سے صرف چند موجود تھے،دیر اپر میں بلین ٹری سونامی کیلئے 55افراد کو نرسریز کے ٹھیکے دیئے گئے،55میں سے 44افراد نے مطلوبہ مقدار سے کم درخت فراہم کئے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپردیرمیں ہزاروں مکعب فٹ غیر قانونی درخت کاٹنے والوں کیخلاف بروقت اقدامات نہیں اٹھائے گئے،غیر قانونی درخت کاٹنے سے خزانے کو 23کروڑ55لاکھ کا نقصان ہوا۔آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں بلین ٹری سونامی کے تحت لاکھوں درختوں میں چند سو لگائے گئے ہیں۔
بلین ٹری