نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل  کرنے کی کوشش ناکام

نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل  کرنے کی کوشش ناکام

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے حیات آباد کی حدود میں نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑا برآمد کر لیا، غیر ملکی کپڑے کی مالیت لا کھوں روپے بتائی جا رہی ہے جو قانونی کارروائی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد حسن جھانگیر کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ افراد ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان اللہ نے جمرود روڈ ناکہ بندی پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑا برآمد کیا، برآمد کیا جانے والا کپڑا غیر قانونی طریقے سے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جسے ٹیکس کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر سعید الزمان کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر