آصف زرداری کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے:لیاقت شباب

آصف زرداری کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے:لیاقت شباب

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ آج عمران نیا زی انتقا می سیا ست میں اس قدر گم ہو گئے ہے کہ انسا نیت کو بھو ل گئے ہے سا بق صدر آ صف علی رزداری کو انتقامی سیا ست کا نشا نہ بنا یا جا رہا ہے سا بق صدر آصف علی زرداری انتہا ئی بیما ر ہے اُن کو علاج معا لج کی سہولیا ت میسر نہیں اگر خدا نخواستہ صدر آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری عمران نیا زی ا ینڈ کمپنی پر عائد ہوگی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پا کستان پیپلز پا رٹی ضلع نو شہر ہ   کے سینئر نائب صدر شیخ انور کی زیر صدارت جہانگیرہ میں نجیب اللہ خٹک کے حجرے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی پی ضلع کے تمام عہدیداران سمیت تینوں تحصیلوں پبی، جہانگیرہ اور نوشہرہ کے عہدیدار بھی موجودتھیانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت بری طرح ناکام ہے مہنگائی، بیروز گانشاء اللہ 30نومبر کو یوم تا سیس، آزادی کشمیر میں پی پی پی پشا ور ڈویژن کی تما م عہد یداران پی پی پی کی چیئر مین بلاو ل بھٹو زرداری کے سا تھ آزاد کشمیر میں مو جودہو گی ڈویژن صدر نے پی پی پی ضلع نو شہرہ کے مصالحتی کمیٹی کی کا ر کردگی کو سراہاجس نے پیرمحمد اسلم سابق امید وارPK61سابق ضلعی صدر غلام حضرت باقرعلی شاہ کو دوبارہ پارٹی کیلئے کام کر نے کیلئے راضی کیا اور ان کے خدشات دور کئے لیاقت شباب نے مزید کہا کہ ضلع نوشہرہ کے تینوں تحصیلوں کی تنظیم ساز ی مکمل ہوگئی ہے اور یہی تنظیمیں ایک ماہ کے اندر اندر ویلج اور یونین کونسلز کی تنظیمیں بنا کر ضلعی کابینہ کو رپورٹ پیش کریں تاکہ پی پی پی ضلع نوشہرہ میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر